خبرنامہ پاکستان

اردن کے شاہ عبداﷲ اسلام آباد پہنچ گئے، صدر مملکت کا استقبال

پیغامِ پاکستان...یاسر پیر زادہ

اردن کے شاہ عبداﷲ اسلام آباد پہنچ گئے، صدر مملکت کا استقبال

اسلام آباد (ملت آن لائن) اردن کے شاہ عبداﷲ پاکستان کے2 روزہ سرکاری دورہ جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے نور خان ایئربیس پر شاہ عبداﷲ کا استقبال کیا۔ انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اردن کے شاہ عبداﷲ کے وفد میں وزیر خارجہ اور اعلیٰ سول و فوجی حکام شامل ہیں۔ شاہ عبداﷲ دورہ کے دوران صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
صوبائی حکومتیں گنے کی خرید اور مقررہ نرخوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ سیّد ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات میں گفتگو
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گنے کے کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے تاہم گنے کی خرید اور مقررہ نرخوں کی ادائیگی کو یقینی بنانا صوبائی حکومتوں کے دائرہ کار میں آتا ہے، صوبے اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے یہ بات وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ سیّد ایاز علی شاہ شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کی خرید اور مقررہ نرخوں پر ادائیگیوں کے حوالہ سے درپیش مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گنے کے کاشتکاروں کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے، گنے کی خرید اور مقررہ نرخوں کی ادائیگی کو یقینی بنانا صوبائی حکومتوں کے دائرہ کار میں آتا ہے تاہم وفاقی حکومت اور وفاقی کابینہ نے کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبوں کو واضح ہدایت کی ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ کاشتکاروں کی فصل کی بروقت خرید اور مقررہ نرخوں کے مطابق ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔