خبرنامہ پاکستان

اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزا غالب کا148واں یوم وفات منایا گیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) بر صغیر میں اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزا غالب کا148واں یوم وفات15فروری بدھ کو منایا گیااس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس میں مرزاغالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیاجبکہ نجی ٹی وی چینلز پر مرزا غالب کی شاعری اور حالات زندگی کے متعلق دستاویزی پروگرام پیش کیے گئے۔مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ خان بیگ تھاوہ دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا جس کے بعد ان کی پرورش ان کے چچا نصر اللہ بیگ نے کی۔مرزا غالب نے کم عمری میں ہی شاعری کا آغاز کیا وہ زیادہ تر فارسی میں شعر کہا کرتے تھے ان کی اردو غزلیں محبت اور خوبصورتی کا حسین امتزاج تھا انہیں جدید اردو کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔مرزا غالب 15فروری 1869ء کو انتقال کر گئے تھے۔