خبرنامہ پاکستان

اردو زبان کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے

لاہور(ملت + آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے اردو زبان کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کراوئی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سپریم کورٹ کے 8ستمبر 2015ء کے فیصلہ ( جس میں اردو زبان کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کا حکم دیا گیا ہے ) پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور حکومت تمام صوبائی دفاتر میں مراعات و دیگر امور نصاب تعلیم اور سرکاری ملازمتوں کے امتحان قومی زبان اردو میں رائج کرنے کا حکم جاری کرے ۔