خبرنامہ پاکستان

ارم عظیم پی ٹی آئی میں شامل، عمران خان نے بڑی وکٹ گرا دی

ارم عظیم

ارم عظیم پی ٹی آئی میں شامل، عمران خان نے بڑی وکٹ گرا دی

متحدہ قومی موومنٹ کی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی کا ٹوئٹ، تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

کراچی: (دنیا نیوز) ایک طرف عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کو الوداع کہا ہے تو دوسری طرف ارم عظیم فاروقی نے متحدہ پاکستان کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے اپنے فیصلے کا اعلان اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں دیا، کہتی ہیں تحریک انصاف کی قیادت چند ماہ سے رابطے میں تھی۔ ارم عظیم فاروقی نے کھلاری بنتے ہی اپنی نئی جماعت اور اس کی قیادت کے حق میں بولنا بھی شروع کر دیا، کہتی ہیں اگر عائشہ گلا لئی کو پی ٹی آئی کی قیادت سے شدید اختلافات ہیں تو انہوں نے اب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ انہوں نے مزید کہا کہ کیا عائشہ وہی کاتون نہیں جو پہلے پی پی اور اے پی ایم ایل میں بھی رہی ہیں، ان کے اعتراضات کی تحقیقات کرائی جانی چاہیں۔ PTI leadership has been in touch with me since a few month and has Respectfully offered me to join them. Yes today I announce joining #PTI — Irum Azeem Farooque (@Irumf) August 1, 2017 If #AishaGulalai has major problems with #PTI leadership Did she resigned as yet ? — Irum Azeem Farooque (@Irumf) August 1, 2017 If #AishaGulalai has major problems with #PTI leadership Did she resigned as yet ? — Irum Azeem Farooque (@Irumf) August 1, 2017

…………………
کالم نگار | طیبہ ضیاءچیمہ ….(نیویارک)نواز شریف کی رخصتیجاوید ہاشمی نے جب سے تحریک انصاف کو خیر باد کہا ہے تسلسل سے بیانات دہرا رہے ہیں۔ جاوید ہاشمی کو عمران خان نے بہت عزت دی اس کے باوجود جاوید ہاشمی دھرنا چھوڑ کر چلے گئے اور مسلسل کہتے رہے کہ نواز شریف کو گھر بھیجنے کی سازش بنا لی گئی ہے اور میں کسی غیر جمہوری سازش کا حصہ بننا نہیں چاہتا۔جاوید ہاشمی نے پھردعویٰ کیا کہ آج تک کبھی عہدے اوراقتدارکی دعا نہیں مانگی، انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے مطابق جج خود پارلیمنٹ تحلیل کردیں گے، نوازشریف مستعفی ہو جائیں گے میں نے جب عمران سے کہا کہ یہ بات آئین سے بالاتر ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بن جائے گی، ستمبر کے آخر میں انتخابات ہو جائیں گے، نئے انتخابات میں ان کی حکومت بنے گی کیوں کہ کوئی مقابلے کی جرات نہیں کرے گا۔ مزید کالم