خبرنامہ پاکستان

ارکان کے تقررمیں تاخیر، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سےرجوع

اسلام آباد: (آئی این پی) الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری میں تاخیر پر الیکشن کمیشن نے حکومت سے رابطہ کیا تو جواب ملا، تقرری نہ ہونا کوئی مسئلہ نہیں، چیف الیکشن کمشنر بااختیار ہیں۔ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کام جاری رکھنے کی تجویز دے کر جان چھڑوا لی۔ الیکشن کمیشن نے ارکان کی تقرری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ارکان کی عدم تقرری کے باعث آئینی ذمہ داریاں التواء کا شکار ہیں، ضمنی انتخابات بھی نہیں کروا سکتے۔ حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ ارکان کی عدم موجودگی میں چیف الیکشن کمشنر کے پاس کام جاری رکھنے کے اختیارات موجود ہیں، کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومتی تجویز مسترد کرتے ہوئے معاملہ کل سپریم کورٹ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔