خبرنامہ پاکستان

استنبول: پی آئی اے کی ترکش ایئرلائن کومکمل تعاون کی پیش کش

کراچی:(اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر ہونے والے خود کش حملوں کے بعد ترکش ایئر لائن کو مکمل تعاون کی پیش کش کی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور کٹھن وقت میں ہرممکن مدد کے لیے تیار ہیں، استنبول ائیر پورٹ پر دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ترکش ایئر لائن کو مکمل تعاون کی پیش کش کی گئی ہے، پی آئی اے نے اپنے جہازوں کے ذریعے ترکش ائیر لائن کے مسافروں کی آمدروفت میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔ گزشتہ روز ترکی کے اتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائرنگ اور 3 خودکش حملوں میں 36 افراد جاں بحق اور 147 زخمی ہو گئے تھے۔