خبرنامہ پاکستان

اسحاق ڈارکوسینیٹ کا ٹکٹ مل گیا، حنا کھرکے بھی کاغذات نامزدگی جمع

اسحاق ڈارکوسینیٹ کا ٹکٹ مل گیا، حنا کھرکے بھی کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد / لاہور :(ملت آن لائن) سینیٹ انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، پنجاب کی سینیٹ کی12 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسہ دوسرے روز جاری رہا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے ن لیگ نےامیدواروں کے نام فائنل کرلئے، مفرور ملزم اسحاق ڈار بھی میدان میں موجود ہیں، پیپلزپارٹی نے سندھ کی تمام نشستوں پرکاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ پنجاب سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے دوسرے روز کاغذات نامزدگی جمع کرائے، واحد اقلیتی نشست کے لیے کامران مائیکل نے کاغذات جمع کروائے۔ نیب کو مطلوب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشست کے لیے ان کے تائید کنندہ اور تجویز کنندہ نے جمع کرائے۔ ملک وحید ایم پی اے مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی نے بھی پنجاب سے سینٹ کی جنرل نشست کے لیے، شہزاد نواب شہزاد خان ٹیکنوکریٹ کے لیے، نوازش علی پیر زادہ اور خواتین نشست کے لیے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
نواز لیگ کے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان
علاوہ ازیں نواز لیگ نے اسلام آباد سے سینیٹ امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں، جس کے مطابق چند روز قبل ق لیگ سے نواز لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے مشاہد حسین کو ٹیکنوکریٹ، اسد جونیجو کو جنرل نشست پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیر صابر شاہ کے پی کے سے جنرل نشست پر سینیٹ کے امیدوار ہونگے جبکہ پنجاب سے ن لیگی امیدواروں کی حتمی فہرست میں آخری وقت میں تبدیلی کی گئی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے حتمی لسٹ میں آخری مرحلے میں تبدیلی کی۔ دوسری جانب اسحاق ڈار اثاثہ جات کیس میں اہم موڑ سامنے آیا ہے، پاناما کیس کی جےآئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، نیب لاہورکی جانب سے وفاقی پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی گئی ہے۔
پیپلزپارٹی نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
واجد ضیا کیس کے اہم گواہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے بھی ہیں، نیب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ وفاقی پولیس واجد ضیا کو مؤثرسیکیورٹی فراہم کرے۔