خبرنامہ پاکستان

اسحاق ڈارکے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوط

سینیٹ الیکشن: اسحاق

اسحاق ڈارکے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوط

اسلام آباد:(ملت آن لائن) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیرسرپرستی چلنے والے فلاحی اداروں ہجویری ٹرسٹ اور ہجویری فاؤنڈیشن کے اکاوٴنٹس کھولنے سے متعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے زیرسرپرستی چلنے والے فلاحی اداروں ہجویری ٹرسٹ اور ہجویری فاؤنڈیشن کے اکاوٴنٹس کھولنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ اسحاق ڈارکی طرف سے ان کے وکیل قاضی مصباح الحسن پیش ہوئے۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ہجویری فاؤنڈیشن ایک سے زیادہ منصوبے چلارہا ہے، ہجویری فاؤنڈیشن 5 سے 6 کروڑ روپے مختلف اسپتالوں کو ڈائیلاسز کے لئے دے رہا ہے، ہجویری فاؤنڈیشن ہی ہجویری ٹرسٹ کو فنڈز دے رہا ہے، ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے جس میں سیکڑوں بچے زیر کفالت ہیں، ٹرسٹ کا پیسہ کوئی غلط استعمال کیسے کرسکتا ہے، ہم نے 3 سال کے اخراجات کے حوالے سے دستاویزات جمع کرادی ہیں۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرعمران شفیق نے جواب میں موقف اختیار کیا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہجویری ٹرسٹ میں یتیم بچے رہتے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ بچوں کی کفالت رک جائے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ فلاحی ادارے کا غلط استعمال کیا گیا، ادارہ اچھے مقصد کیلئے بنا لیکن غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 31جنوری تک کے لیے محفوظ کرلیا۔