خبرنامہ پاکستان

اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

اسحاق ڈارکے خلاف

اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت میں اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرعمران شفیق نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کردی۔ نیب پراسیکیوٹرعمران شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 17 جنوری تک اسٹے آرڈر دے رکھا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی دیکھنے کے بعد سماعت 18 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کا حکم واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اسحاق ڈارکے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثوں پرنیب عدالت میں سماعت ہورہی ہیں جب کہ عدالت مسلسل غیرحاضری پرسابق وفاقی وزیرکو اشتہاری بھی قراردے چکی ہے۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان کے بعد امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔ ڈیوڈ ہیل کو تقریباً ایک گھنٹہ پہلے طلب کیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ آپ کے صدر نے بالکل غلط الزام لگایا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت حکومت کے تمام سینئر عہدیداروں نے معاملے پر مشاورت کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ ٹرمپ کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر احتجاج کرنا چاہیے۔ کل مزید سخت ردعمل سامنے آئے گا جو پوری پاکستانی ریاست کا معاملے پر ردعمل ہوگا وزیراعظم کل اپوزیشن کے رہنماؤں کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب دوسری جانب ٹرمپ کے بیان کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوگا جس میں امریکی صدر کے نئے بیان سمیت جنوبی ایشیا پالیسی کے امور بھی زیرغور آئیں گے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر غور ہوگا۔ امریکا نے 15 برسوں میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دی، ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران اسلام آباد کو 33 ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برس میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ امریکا نے 15 برسوں میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دی، ٹرمپ امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان نے ہمارے حکمرانوں کو بے وقوف سمجھا، جن دہشت گردوں کو ہم افغانستان میں ڈھونڈتے رہے پاکستان نے انہیں محفوظ پناہ گاہیں دیں اور ہماری بہت کم معاونت کی، لیکن اب مزید نہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان پر متعدد بار دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا جا چکا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے واضح پیغام دیا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر گرانے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا تھا۔