خبرنامہ پاکستان

اسحاق ڈار نےبہاما لیکس کی نشاندہی پرفوری تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد:(ملت+ اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے میڈیا میں بہاما لیکس کی نشاندہی پر فوری تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان اور ایف بی آر کی ایک ٹیم کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بہاما لیکس میں جن افراد اور کمپنیوں کے نام آئے ہیں‘ ان کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات اور کارروائی کی جائے۔ وزیر خزانہ نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس معاملہ پر کسی کے ساتھ امتیازی برتاؤ نہ کیا جائے اور تمام قانونی ضابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری تحقیقات شروع کی جائیں۔