خبرنامہ پاکستان

اسحاق ڈار نے دوسری سہ ماہی کیلئے صوبوں کو 2, 214.5 ملین روپے مراعاتی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رواں سال اکتوبر سے دسمبر کی دوسری سہ ماہی کیلئے صوبوں کے درمیان فوری تقسیم کیلئے 2, 214.5 ملین روپے مراعاتی گرانٹ کے اجراء کی منظوری دیدی ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق صوبوں کو جس سہ ماہی گرانٹ کی منظوری دی ہے اس میں صوبہ پنجاب کو 574.6 ملین روپے، سندھ کو 440.7 ملین روپے اور خیبرپختونخوا کو 411.3 ملین روپے ملیں گے۔ واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے 31 جولائی 2013ء کو یہ فیصلہ کیا تھا کہ صوبوں کو اس بات کی اجازت دی جائے گی کہ وہ اپنے سرپلس پر ریٹ آف ریٹرن تازہ ٹی بل ریٹ پر واپس کریں گے جس کی واپسی مدت کم از کم تین ماہ ہو گی۔ فیصلہ کے مطابق صوبوں کو یہ مراعاتی گرانٹ سہ ماہی بنیادوں پر جاری کی جائے گی۔