خبرنامہ پاکستان

اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نیب کا دوبارہ رابطہ

اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نیب کا دوبارہ رابطہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) نیب نے اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کا اعتراض مسترد کر دیا ہے جب کہ ذرائع کے مطابق وزات داخلہ نے اسحاق ڈارکے بیرون ملک ہونے کے باعث نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے انکارکر دیا تھا۔ نیب حکام کے مطابق وزارت داخلہ کا موقف مستردکرتے ہوئے نیب نے اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔

……………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ بجلی کی مجموعی پیداوار 7ارب 76 کروڑ یونٹ رہی، جن پر 40 ارب 6 کروڑ روپے لاگت آئی، دسمبر میں بجلی کی پیداوار پر ایندھن کی لاگت 5 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے ایندھن کی لاگت میں 8 روپے 10 پیسے فی یونٹ وصول کیے۔
خاتون کو گھر کا بجلی کا بل 284 ارب ڈالر موصول
نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو21 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔