خبرنامہ پاکستان

اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری

اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد: (ملت آن لائن) 6 صفحاتی تحریری حکم نامے میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے لکھا ہے کہ ملزم اسحاق ڈار پاکستان کا سفر کر سکتا ہے، کیس کو طوالت دینے کے لئے میڈیکل رپورٹ حاصل کی گئی ہے۔ فاضل جج نے لکھا کہ ملزم جان بوجھ کر مفرور ہے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے کترا رہا ہے، ضامن 3 دن میں زر ضمانت کے 50 لاکھ روپے جمع کرائے بصورت دیگر ضامن کی جائیداد قرق اور نیلام کر دی جائے گی۔