خبرنامہ پاکستان

اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گواہ کا بیان قلمبند

اسحاق ڈار کیخلاف نیب

اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گواہ کا بیان قلمبند

اسلام آباد: (ملت آن لائن) اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انعام اسحاق کا بیان قلمبند کر لیا گیا ، نیب پراسیکیوٹر نے ضمنی ریفرنس دائر کیلئے پیر تک کی مہلت لے لی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ الفلاح کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انعام اسحاق نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ انعام اسحاق کا کہنا تھا کہ وہ 2017 میں الفلاح ہاوسنگ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر تھے، نیب لاہور میں تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو کر اسحاق ڈار کے دو کنال کے پلاٹ کا ممبر شپ فارم نیب کو فراہم کیا، اسحاق ڈار فیملی کے تین پلاٹس کا ریکارڈ فراہم کیا، ایک پلاٹ اسحاق ڈار، ایک اہلیہ اور ایک بیٹے کے نام ہے، گواہان کی موجودگی میں ریکارڈ پیش کیا، سوسائٹی کے صدر کا کورنگ لیٹر نیب کو فراہم کیا۔
جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ فارم پر تو اسحاق ڈار کی جوانی کی تصویر ہے ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ ریفرنس شروع ہونے سے پہلے کی ہے، جج اور پراسیکیوٹر کے جملوں پرعدالت میں قہقہے لگ گئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ریفرنس تیار ہے مجاز اتھارٹی نے منظوری بھی دے دی ہے، لیکن آج نواز شریف کیس کی سماعت بھی ہے اس لیے آج جمع نہیں کرایا ، پیر کو ضمنی ریفرنس دائر کریں گے، عدالت نے مقدمے کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔