خبرنامہ پاکستان

اسحاق ڈار کے بیٹے دبئی میں کیا کام کرتے پکڑے گئے؟

اسحاق ڈار کے بیٹے

اسحاق ڈار کے بیٹے دبئی میں کیا کام کرتے پکڑے گئے؟

اسلام آباد (ملت آن لائن)اسحاق ڈار کے بیٹوں کی جانب سے اپنی جائیداد فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی خفیہ مانیٹرنگ میں یہ بات سامنے آئی کہ اسحاق ڈار کے بیٹوں نے اپنی جائیداد فروخت کرنے کی کوشش کی ہے جس پر نیب نے اپنی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثےبنانے کا الزام عائد ہے جس کے تحت نیب نے اسحاق ڈار اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تحقیقات کیں۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے بیٹوں نے دبئی میں موجود جائیداد فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے بعد نیب نے اسحاق ڈار اور ان کے بیٹوں کی دبئی میں موجود جائیدادوں اور اثاثوں کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔