خبرنامہ پاکستان

اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس جاری

اسلام آباد:(اے پی پی)اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت جاری ہے ۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا تحفظ خواتین بل پر سفارشات تیار کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب تحفظ نسواں ایکٹ کا شق وار جائزہ بھی لیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحفظ نسواں ایکٹ پنجاب کی اردو کاپی کونسل کو موصول ہوگئی ہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل پنجاب تحفظ نسواں ایکٹ کا شق وار جائزہ لے گی۔پنجاب تحفظ نسواں ایکٹ کے شق وار جائزہ کے بعد کونسل اپنی سفارشات پارلیمان کو بھجوائے گی ۔ مولانا محمد خان شیرانی اور دیگر ممبران پہلے ہی پنجاب تحفظ خواتین ایکٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔