خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد؛ غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) کسٹم حکام نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کسٹم حکام نے بے نظیر انٹرنیشل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی پرواز کے مسافر سامان کی تلاشی لی تو مٹھائی کے ڈبے سے 87 ہزار سعودی ریال اور 49 ہزار سے زائد امارتی درہم برآمد ہوئے جو ملزم خوشدل رحمان نے بڑی مہارت سے چھپا رکھے تھے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزم سے قبضے میں لی گئی رقم کی مالیت 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔ کسٹم حکام نے ملزم کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جب کہ گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ کسی نے اسے مٹھائی کا ڈبہ دیا تھا، اس کا کرنسی اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔