خبرنامہ پاکستان

اسلام آبادمیں زمینوں پرقبضے:وزیرداخلہ

اسلام آباد:(آئی این پی ) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی امیگریشن اور سی ڈی اے حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کے افسران کو ادارے کی تنظیم نو کیلئے مختصر، طویل اور وسط مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے کم آمدن والے سرکاری ملازمین کیلئے اسلام آباد میں نئے رہائشی سیکٹرز کھولنے کی اصولی منظوری دی۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں زمینوں پر غیر قانونی قبضے کیخلاف سی ڈی اے میں خصوصی سیل قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔ سی ڈی اے کا خصوصی سیل زمین کے اصل مالکان کے تحفظات کا ازالہ کرے۔ سیل میں ڈپٹی کمشنر، ایس پی اور ریونیو حکام شامل ہوں گے۔