خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد ، کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج ، گھر کا مالک گرفتار

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) اسلام آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا ‘ پولیس نے گھر کے مالک اور اس کی والدہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ کمیشن ملازمہ صائمہ نے ابتدائی بیان میں کہا کہ4 سال سے مجھے گھر نہیں جانے دیا گیا۔ چھریاں گرم کر کے جسم پر لگائی جاتی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک اور گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا۔ کمسن ملازمہ صائمہ پر تشدد کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا۔ پولیس نے گھر کے مالک اور اس کی والدہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملازمہ صائمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہاکہ 4 سال سے مجھے گھر نہیں جانے دیا گیا۔ چھریاں گرم کر کے جسم پر لگائی جاتی تھیں جبکہ گھر کا نوکر بھی تشدد کرتھا تھا۔ بیلٹ سے بھی مار پیٹ کی جاتی تھی۔ ۔۔۔(رانا)