خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد ائیرپورٹ سےمشکوک سرگرمیوں پربلیک لسٹ امریکی گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے بلیک لسٹ کراردیئے گئے امریکی شہری کو مشکوک حرکات پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا اور ایف آئی اے نے اس کی تحقیقات شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق بلیک لسٹ کرار دیئے گئے امریکی شہری میتھیو کی اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈنگ کے بعد لینڈنگ کارڈ پر غلط کوائف درج کرکے ایمگریشن حکام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی، جس پر ایف آئی اے نے فوری طور پر اس امریکی کو گرفتار کرکے امیگریشن سیل منتقل کردیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں،ائیرپورٹ سے کلیئر کرنے والے ایف آئی اے کے ملازم باپ بیٹے کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ان اہلکاروں میں سب انسپکٹر راجہ آصف اور احتشام الحق کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ان دونوں اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے یہ امریکی پاکستان میں داخل ہوا میتھیو کو 2011 میں بلیک لسٹ کرکے پاکستان سے نکال دیا گیا تھا اور بلیک لسٹ ہونے کے باوجود امریکی ریاست ہوسٹن نے پاکستانی کونسل خانے سے اسے ویزا جاری کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ویزا جاری کرنے والی خاتون آفیسر کو بھی مقدمے میں نامزد کرلیا ہے۔(خ م+ط س)