خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام نے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔