خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد اور گردو نواح میں 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد اور گردو نواح میں 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز چین کا علاقہ سیچوان تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 22 منٹ پر محسوس کئے گئے۔زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔