خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے مسقط سے آنے والے ایک مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔ بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے مسقط سے آنے والی ایک پرواز کے لیاقت نامی مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم لیاقت سے 63 تولہ سونا برا?مد کیا گیا جس کی مالیت 32 لاکھ روپے ہے، ملزم نے یہ سونا اپنی جیکٹ میں چھپا رکھا تھا، ملزم کو گرفتارکرکے ایف آئی آردرج کرلی گئی ۔