خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافرکے سامان سے آئس ہیروئن برآمد

اسلام آباد:(ملت آن لائن) اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پربیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے اے ایس ایف نے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق شانگلہ کے رہائشی مہدین شاہ نے ہیروئن چارجر، ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف حکام نے ہیروئن برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر سے ہیروئن اور چرس برآمد کی تھی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم عرفان نے ہیروئن ہارمونیم میں چھپا رکھی تھی، مسافر دوحہ جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔