اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافررحمت اللہ کوگرفتار کرکے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کرلیے۔
اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ جانے والے مسافر سے 2 کلو منشیات برآمد کی تھی۔
اے ایس ایف حکام نے منشیات برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال 3 اگست کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے قطرجانے والے مسافر سے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کیے تھے۔