خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی کارروائی ‘2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (ملت +آئی این پی) اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ ملزمان میں ایک اشتہاری اور دوسرا جعلی پاسپورٹ پر سفر کررہا تھا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک اشتہاری اور دوسرا جعلی پاسپورٹ پر سفر کررہاتھا۔ دونوں ملزمان دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ عرفان ایف آئی اے کو ایک مقدمے میں مطلوب تھا