خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم انسانی سمگلنگ کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ہفتہ کو ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم انسانی سمگلنگ کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔