خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد: ایئر پورٹ پر طیارے کے ویل جام ہونے سے رن وے بند

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے رن وے پر طیارے کے ویل جام ہو گئے جس کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ رن وے کو ایئر ٹریفک معطل کر کے مزید پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا۔ لاہور سے اسلام آباد آنے والی وزیراعظم نواز شریف کی پرواز کا رُخ ہنگامی طور پر موڑ دیا گیا اور طیارے کو کامرہ ایئر بیس اتار لیا گیا۔ وزیراعظم کو فضائی اڈے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد لایا جائے گا۔