خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں 5.5شدت کےزلزلےکےجھٹکے

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 اور مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ خیبر پختونخواہ کے اکثر اضلاع سمیت جڑواں شہروں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ امریکن جیولیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور اسکا مرکز ایبٹ آباد سے 50 کلومیٹر دور کوہ ہندوکش میں تھا۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا، تاحال زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔