خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد: عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس جاری

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سربراہ میں بنی گالہ میں پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔

عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت پی ٹی آئی پنجاب اور اسلام آباد کے اہم رہنما شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ رات عمران خان نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر طویل گفتگو کی جس میں پارٹی میں دھڑے بندی پر بات کی گئی۔

دوسری جانب عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کو بنی گالہ طلب کرلیا ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام پر بات کی جائے گی۔

علاوہ ازیں عمران خان چار بجے پریس اہم کانفرنس بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے جس کے بعد وہ وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔