خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد: مکان میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق

اسلام آباد: سیکٹر جی 6 ون تھری میں مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ان کی نانی شامل ہیں۔

واقعے میں بچوں کی والدہ بھی جھلس کر زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔