خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)پاراچنار دھماکے کے بعد اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت کردی گئی،تمام اہم عمارتوں اور تعلیمی اداروں میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ہفتہ کو پولیس کے مطابق پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ،تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے جبکہ تمام اہم عمارتوں اور تعلیمی اداروں میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔۔۔۔(خ م)