خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد میں فاٹا اصلاحات ‘ قبائلیوں کے حقوق پرکنونشن منعقدکررہے ہیں آفریدی

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) فا ٹا ارکان کے پارلیمانی لیڈرشاہ جی گل آفریدی نے کہاہے کہ 6فروری کو اسلام آباد میں فاٹا اصلاحات ، قبائلیوں کے حقوق کے حوالے سے کنونشن منعقدکررہے ہیں ‘جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور مکتبہ فکر کی شخصیات شرکت کریں گی، دو سیاسی جماعتیں جمعیت علما اسلام (ف) اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی فا ٹا اصلاحات پر عملدرآ مد اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کر نے کی مخالف کر رہی ہیں ‘قبائلیوں کو جاہل اور غلام ہی رکھنا چاہتی ہیں،ہم ان قوتوں کو ناکام بنائیں گے جو پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں،کسی سیاسی جماعت کو حق حاصل نہیں کہ وہ قبائلیوں کے حقوق میں رکاوٹ بنیں، فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کے حوالے سے کچھ جماعتیں صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور مفاد کے لئے اور اپنے مقاصد کے لئے اسے طول دینا چاہتی ہیں،صوبائی اسمبلی بھی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے دو بار قرارداد منظور کرچکی ہے۔جمعہ کو فا ٹا ارکان کے پارلیمانی لیڈرشاہ جی گل آفریدی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے پارلیمانی گیٹ پر فاٹا ارکان کے ہمراہ پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ فاٹا ا صلاحات مکمل ہو چکی ہیں جس پر ہم شکر گزار ہیں۔کابینہ میں اس پر ایک سیاسی جماعت نے تحفظ کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نے اسے التوا میں ڈال دیا ہے۔دنیا کے کسی ملک میں دو قوانین نافذ نہیں ہیں۔عوام کو ہمارے حق کے لئے بات کرنی چاہے۔ قبائلیوں عوام قربانیا ں دے رہے ہیں۔6 فروری کو قبائلیوں کے حقوق اور فا ٹا اصلا حات کے حوالے سے کونشن کا انعقاد کررہے ہیں جس میں تمام مکتبہ فکر کی شخصیات اور عوام کو دعوت دی ہے۔۔رکاوٹ ڈوالنی والی دو سیاسی جماعتیں ہیں جمعیت علما اسلام ف اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ہیں۔بدقسمتی سے ہمارا وفاقی کابینہ میں بھی کوئی حصہ نہیں اگرہماری نمائندگی ہوتی تو وہا ں ہماری آواز اٹھائی جاتی