خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد میں کنونشن نہیں لاک ڈاؤن کی منصوبہ ہورہی تھی

لاہور(ملت + آئی این پی)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 2نومبر کو لاک ڈاؤن کی صورت میں عمران خان کو بھی نظر بند یا گرفتار کر سکتے ہیں ، پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا،اسلام آباد میں کنونشن نہیں لاک ڈاؤن کی منصوبہ ہورہی تھی۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا اس لئے عمران خان کو نظر بند یا گرفتار کیا جا سکتا ہے ، 2نومبر کو لاک ڈاؤن کی صورت میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی ، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا یوتھ کنونشن نہیں دارالحکومت لاک ڈاؤن کی منصوبہ ہو رہی تھی ، اسلام آباد بند کرنے سے ملک کو نقصان ہو گا اس لئے یہ فیصلے پولیس کی جانب سے کاروائی شہر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پر گی گئی ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن نہیں بلکہ شہر اقتدار کو بند کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی تھی ،اسلام آباد بند کرنے سے ملک کو بہت نقصان ہو گا۔