خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد میں 23مارچ یوم پاکستان کی صبح کا آغاز31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد میں 23مارچ یوم پاکستان کی صبح کا آغاز31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔بدھ کو پورے ملک میں یوم پاکستان منانے کا آغازنماز فجر میں ملک کی ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام کہاکہ اج کے دن وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، تحریک آزادی کے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کا قیام طویل جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں ممکن ہوا، وطن عزیز کی ترقی و استحکام کا راز بھی جمہوریت ہی میں پوشیدہ ہے۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ وطن عزیز کو اجتماعی کوششوں سے عظیم ریاست بنا سکتے ہیں آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے بھی پْرعزم ہیں،دہشت گردی اور شدت پسندی کو شکست دینے کیلئے پْرعزم ہیں۔یوم پاکستان کے موقع پرقائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا