خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد کے جی نائین بازار میں آگ پر2گھنٹےبعد قابوپالیاگیا،کروڑوں کانقصان

اسلام آباد کے جی 9 سستا بازار میں آگ لگنےسے کروڑوں کانقصان ہوگیا۔جلنے والی دکانوں میں چمڑے،کپڑے، الیکٹرانکس اور الیکٹریکل مصنوعات کےاسٹالز شامل ہیں۔

پشاور موڑکےقریب جی 9 سستابازار میں دوپہر تقریبا12 بجے آگ لگ گئی۔ آگ نے250کے قریب اسٹالزکولپیٹ میں لےلیا۔ آگ کےشعلے اور سیاہ دھواں کئی کلومیٹردورسے دکھائی دےرہاتھا۔ آگ لگنےکی وجہ فوری طورپرمعلوم نہیں ہوسکی۔ بازارکاایک حصہ آگ سے مکمل تباہ ہوگیا۔دوسرےحصےکوآگ سے بچانےکےلیےاسٹالزخالی کروالئےگئے۔

آگ بھجانےکےلیے کوئک رسپانس فورس کوبھی طلب کرلیاگیا۔فائربریگیڈاورپولیس بھی موقع پر موجودرہی ۔ریسکیو1122کی ٹیمیں بھی آگ لگنےکےمقام پرپہنچ گئی ۔سی ڈی اےکے6 فائرٹینڈرزآگ بجھانےمیں مصروف تھے۔ راول پنڈی سے مزید فائرٹینڈرزبلوالئےگئے۔ترجمان پاک بحریہ نےبتایاکہ اتواربازارمیں لگی آگ بجھانےمیں پاک بحریہ کی معاونت جاری رہی ۔اطلاع ملتےہی فائرٹینڈرزجائےحادثہ کی جانب روانہ کیے گئے۔پاک بحریہ کےفائرٹینڈرزبھی آگ پرقابوپانے میں مصروف تھے۔ کشمیر ہائی وےکےقریب بھی کئی لوگ موجود تھے جبکہ کشمیر ہائی وےپرعام ٹریفک کےلیے بندکردیاگیا۔امدادی کارروائیوں کےباعث نزدیکی علاقےمیں ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی ۔

اس بازارمیں پچھلے برس بھی خوفناک آگ لگنےسے کروڑوں کانقصان ہواتھا۔