خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد کے ریڈ زون میں لگائے گئے کنٹینرز ہٹانے کا کام جاری

اسلام آباد کے ریڈ زون میں لگائے گئے کنٹینرز ہٹانے کا کام جاری
اسلام آباد:(ملت آن لائن)اسلام آباد کے ریڈ زون کی مختلف سڑکوں پر رکھے جانے والے کنٹینرز کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث اہم شاہراہوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا تھا جہاں سے انہیں ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریڈ زون کے قریب واقع کشمیر ہائی وے چوک اور نادرا چوک پر سڑک کنارے رکھے گئے کنٹینرز اٹھا لیے گئے جس کے بعد اسے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا تاہم ڈی چوک کے سامنے اب بھی کنٹینرز موجود ہیں۔ آئین میں ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد انٹرچینج پر تحریک لبیک کی جانب سے 22 روز تک دھرنا دیا گیا مظاہرین کے مطالبے پر وزیر قانون کے استعفے اور حکومت سے معاہدے کے بعد فیض آباد دھرنا ختم کردیا گیا تھا تاہم لاہور میں اب بھی دھرنا جاری ہے۔