خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد کے پہلے منتخب میئر شیخ انصر عزیز سمیت تین ڈپٹی میئرز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کے پہلے نئے منتخب ہونے والے میئر شیخ انصر عزیز سمیت تین ڈپٹی میئرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارم نیازی نے میئر شیخ انصر عزیز سے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد کے پہلے نو منتخب ہونے والے میئر شیخ انصر عزیز اور تین ڈپٹی میئرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔ میئر شیخ انصر عزیز سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارم نیازی نے حلف لیا جن 3 ڈپٹی میئرز نے حلف اٹھایا ان میں چوہدری رفعت جاوید، سید ذیشان نقوی اور محمد عالم خان شامل ہیں۔(اح)