خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ: شرجیل میمن حفاظتی ضمانت کے باوجود گرفتاری سے خوفزدہ نظر آئے

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن حفاظتی ضمانت کے باوجود عدالت کے باہر گرفتاری سے خوفزدہ نظر آئے،شرجیل میمن نے فاروق ایچ نائیک سے مکا لمہ کرتے ہوئے کہ اب تو مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا؟،جس پر فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ نہیں اب ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کی منظوری کے بعد شرجیل میمن جب عدالت سے باہر آئے تو فاروق ایچ نائیک سے پوچھا کہ اب تو مجھے گرفتار نہیں کریں گے؟،جس پر فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ نہیں اب ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایسا اس لیے پوچھا کہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔