خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد ۔ (ملت+اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے معاملے پر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری حافظ احتشام احمد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ میں نے کیس میں حافظ ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے، میرے وکیل کے والد گذشتہ رات سے اے ایف آئی سی راولپنڈی میں داخل ہیں۔ عدالت مختصرمہلت دے کہ وہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے متعلق درخواست کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔