خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد: یوم پاکستان کے سلسلے میں فلائی پاسٹ کی ریہرسل، لڑاکا طیاروں کے کرتب

اسلام آباد:(آن لائن)23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ کی ریہرسل جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی فضائیں شاہینوں کی گھن گرج سے گونج اٹھیں۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے پریڈ ایونیو کے اوپر فلائی پاسٹ ریہرسل کی۔ ملک کی فضائی حدود کے رکھوالے ایف سولہ سمیت دیگر لڑاکا طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے پیراٹروپنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے شریک ہوں گے۔