خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد:2007 سے اب تک بجلی قیمت میں اوسط 7.15روپے یونٹ اضافہ

اسلام آباد:(اے پی پی)وفاقی حکومت کی طرف سے جنوری2007سے اب تک ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے سالانہ اوسط فی یونٹ لاگت میں 7.15روپے فی یونٹ اضافہ کیاگیا ہے۔ اس عرصے کے دوران حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف پہنچانے کی خاطرنیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کی طرف سے متعین کردہ ٹیرف میں سبسڈی کے ذریعے صارفین پراس کاکم سے کم بوجھ ڈالا ۔فروری2007میں نیپرانے فی یونٹ ٹیرف 5.13روپے متعین کیاجبکہ وفاقی حکومت نے اسے کم کر کے4.25روپے فی یونٹ مقررکیا۔ سی طرح مارچ 2008 میں نیپراکی جانب سے5.58روپے فی یونٹ ٹیرف متعین کیاگیالیکن وفاقی حکومت نے اس کی جگہ 4.78 روپے فی یونٹ ٹیرف مشتہرکیا۔دستاویزات کے مطابق ستمبر 2008 میں نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت8روپے35پیسے مقررکی تاہم وفاقی حکومت نے 5.58 روپے فی یونٹ ٹیرف مشتہرکیا۔