خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد:2018ء کےعام انتخابات میں پھرشکست دینگے: وزیراعظم

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ترقی کی دشمن قوتوں کو عوامی عدالت میں شکست دیں گے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت فلاح عامہ کیلئے دن رات کام کر رہی ہے، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کر رہے ہیں۔ وہ بدھ کو ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی عبداللہ شادی خیل، میاں عبدالمنان، شازیہ مبشر سے بات چیت کررہے تھے۔ اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عوام وزیراعظم کے معاشی ویژن کی تائید کرتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ترقیاتی پروگراموں پر عمل جاری ہے، امن و امان کی بحالی، توانائی بحران کے خاتمے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، اقتصادی راہداری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو اسی عزم اور رفتار سے جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ترقی کی دشمن قوتوں کو عوامی عدالت میں شکست دیں گے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت فلاح عامہ کیلئے دن رات کام کر رہی ہے، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کر رہے ہیں۔(اح)