خبرنامہ پاکستان

اسلام اباد ہائیکورٹ نے رہائشی علاقوں سے خواتین کے ہاسٹل خالی کرانے سے روک دیا

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (ملت + اے پی پی) اسلام اباد ہائیکورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے) کو رہائشی علاقوں سے خواتین کے ہاسٹل خالی کرانے سے روکتے ہوئے 15دنوں میں جواب طلب کر لیا ہے ۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے مذکورہ درخواست کی سماعت کی تو اس موقع پر گرلز ہاسٹلز کی رہائشی خواتین کی جانب سے بیرسٹر اکرم شیخ عدالت میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے ہاسٹل خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا، ہاسٹل کی رہائشی خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 15 دنوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سی ڈی اے کو رہائشی علاقوں میں قائم خواتین کے ہاسٹلز کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت 14نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔