خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد؛پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کا سابق ایگزیکٹو انجینئر گرفتار

اسلام آباد:(اے پی پی)ایف آئی اے اسلام آباد نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے سابق ایگزیکٹو انجینئر رشید احمد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایف آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق انجینئر رشید احمد نے آزاد جموں اینڈ کشمیر میں ائرپورٹ سائٹ سے متعلق غلط رپورٹ دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سائٹ کا 98فیصد کام مکمل ہوگیاہے۔حقیقت میں کام نامکمل اور غیر معیاری تھا،رشید احمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔