خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد؛ دھرنے کے شرکا اور پولیس میں تصادم، 3 اہلکار زخمی

اسلام آباد؛ دھرنے کے شرکا اور پولیس میں تصادم، 3 اہلکار زخمی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) مذہبی جماعت کے دھرنے کے دوران شرکا اور پولیس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد میں ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کےخلاف مذہبی و سیاسی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے۔ پولیس اور شرکا کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایس ایچ او آئی نائن سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ دھرنے کے شرکا جان بوجھ کر محاذ آرائی کا ماحول پیدا کررہےہیں اور چاہتے ہیں کہ پولیس کے ساتھ تصادم ہو۔ دوسری جانب دھرنے میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر پولیس ہمارے خلاف آپریشن کرے گی تو ہم بھی اپنا دفاع کریں گے۔ مظاہرے میں شریک قائدین نے شرکا کو مزاحمت کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ اپنے دفاع میں پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ دھرنے میں شریک افراد کا مطالبہ ہے کہ حکومت ختمِ نبوت سے متعلق حلف نامے میں کی گئی تبدیلی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کرے۔

پولیس اور شرکا کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایس ایچ او آئی نائن سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ دھرنے کے شرکا جان بوجھ کر محاذ آرائی کا ماحول پیدا کررہےہیں اور چاہتے ہیں کہ پولیس کے ساتھ تصادم ہو۔ دوسری جانب دھرنے میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر پولیس ہمارے خلاف آپریشن کرے گی تو ہم بھی اپنا دفاع کریں گے۔ مظاہرے میں شریک قائدین نے شرکا کو مزاحمت کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ اپنے دفاع میں پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔