خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد:بھارتی شہری رستم سدھوا کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد:(اے پی پی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بھارتی شہری رستم سدھوا کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ایف آئی اے نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بھارتی شہری کورستم سدھوا کو سنیئر سول جج عبدالغفور کی عدالت میں پیش کیا۔ رستم سدھوا کو گزشتہ روز ضمانت قبل ازگرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیاتھا۔ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم رستم سدھوا انیس سو بیاسی میں پاکستان آیا اور شناختی کارڈ حاصل کرکے غیر قانونی اقدام کیا ۔ ملزم کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ ملزم سے تفتیش کی جاسکے ۔عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرلی۔ ملزم رستم سدھوا رکن قومی اسمبلی اسفند یار بھنڈرا کا بہنوئی ہے۔