خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد آپریشن کے باعث نیشنل ٹی 20 کے دونوں سیمی فائنل ملتوی

اسلام آباد آپریشن کے باعث نیشنل ٹی 20 کے دونوں سیمی فائنل ملتوی
کراچی:(ملت آن لائن) اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کے باعث آج نیشنل ٹی 20 کے دونوں سیمی فائنلز ملتوی ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں دھرنا ختم کرانے کے لیے جاری آپریشن کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک لاہور وائٹس اور فیصل آباد کی ٹیموں کو سیمی فائنل کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم روانگی کی کلیئرنس نہیں مل سکی اور کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی قیام کی ہدایت دی گئی۔
پہلے میچ کا آغاز دوپہر بارہ بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام چار بجے لاہور بلوز اور فاٹا کے درمیان ہونا تھا جب کہ فائنل اتوار کو شیڈول ہے۔ انتظامیہ نے امن و امان کی خراب صورت حال کی وجہ سے دونوں سیمی فائنل ملتوی کردیے۔

اسلام آباد میں دھرنا ختم کرانے کے لیے جاری آپریشن کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک لاہور وائٹس اور فیصل آباد کی ٹیموں کو سیمی فائنل کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم روانگی کی کلیئرنس نہیں مل سکی اور کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی قیام کی ہدایت دی گئی۔پہلے میچ کا آغاز دوپہر بارہ بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام چار بجے لاہور بلوز اور فاٹا کے درمیان ہونا تھا جب کہ فائنل اتوار کو شیڈول ہے۔