خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا

اسلام آباد:(اے پی پی) اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران جہاز کا ٹائر پھٹ گیا، پائلٹ نے بحفاظت لینڈنگ کرالیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والی نجی پرواز کی لینڈنگ کے وقت ٹائر پھٹ گیا تاہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لینڈنگ کرا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں موجود عملہ اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔