خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد :ریڈ زون میں آگ نے عوامی مرکز کو لپیٹ میں لے لیا

اسلام آباد :ریڈ زون میں آگ نے عوامی مرکز کو لپیٹ میں لے لیا
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ، امدادی سرگرمیون کا سلسلہ جاری

اسلام آباد اسلام آباد کے علاقے ریڈ زون کے عوامی مرکز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے عمارت میں دھواں بھر گیا ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔ آگ لگنے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ آگ کیوں لگی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔